رمضان کی آمد پر کینیڈا کے وزیراعظم کی جانب سے مبارک باد

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کینیڈا میں مقیم مسلمانوں سمیت دنیا بھرکے مسلمانوں کو ماہ رمضان کی مبارکباد دی۔وزیراعظم جسٹن ٹروڈونے ماہ رمضان کی آمد پر کینیڈا میں مقیم مسلمانوں سمیت دنیا بھرکے مسلمانوں کو ماہ رمضان کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کینیڈا میں مقیم مسلمانوں کا اس ملک کی ترقی میں بہت بڑا ہاتھ ہے۔ کینیڈا سمیت پوری دنیا میں مسلمان رمضان کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔اس مقدس مہینے میں لوگ مسجدوں اور گھروں میں اپنے خاندان اور دوستوں کے ساتھ اکھٹے ہوں گے۔

جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ رمضان کا مہینہ مسلمانوں کے لیے بہت اہم ہوتا ہے جہاں اس ماہ مسلمان روزے اور نماز ادا کرتے ہیں اورمستحقین کے ساتھ ہمدردی اوران کی مختلف طریقوں سے حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ رمضان المبارک میں مسلمان نعمتوں کا شکر ادا کرتے ہیں اورمسلمان خاندان ایک دوسرے سے افطار کے اوقات میں ملتے ہیں جب کہ دنیا بھرمیں ہم سب کے لیے رمضان کا مہینہ تحفے تحائف دینے لینے اوران تحائف کی تعریف کرنے کا وقت ہوتا ہے۔