پوپ فرانسس سے کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو اور اہلیہ کی ملاقات

پاپائے اعظم فرانسس سے کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹرودو نے اپنی اہلیہ صوفیا کے ہمراہ ملاقات کی۔اس ملاقات میں دو طرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاپائی پریس آفس سے جاری ہونے والے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاپائے اعظم فرانسس اور وزیراعظم جسٹن کے مابین مختلف امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی ہے۔

اس دوران ویٹی کن اور کینیڈا کے درمیان تعلقات، کینیڈا میں کلیسیائی فلاحی و سماجی اداروں کی سرگرمیوں، یورپ کی صورتحال،مذہبی آزادی اور کئی اخلاقی امور پر زیر بحث آئے۔حالیہ جی سیون سربراہ کانفرنس کے تناظر میں اہم امور پر بھی تبادلہ خیال کرنے کے علاوہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔ملاقات میں دونوں جانب سے تحائف کا تبادلہ بھی ہوا۔علاوہ ازیں وزیر اعظم جسٹسن نے سیکریٹری آف اسٹیٹ کارڈینل پائیترو پارولن اور سیکریٹری برائے تعلقات ریاستیں آرچ بشپ پال رچرڈ سے بھی ملاقات کی۔ (آگاہی نیوز)