خاکروب عرفان مسیحی کی ہلاکت پر آسیہ ناصر کا اسمبلی سے احتجاجاََ واک آؤٹ

ڈاکٹروں کی غفلت سے جابحق ہونے والے مسیحی خاکروب عرفان مسیح کے کیس میں ڈاکٹروں کی غفلت کیخلاف رکنِ قومی اسمبلی آسیہ ناصر کا احتجاج۔ مسیحی قانون ساز آسیہ ناصر عمر کوٹ میں ہونے والے اس غیرانسانی واقعے کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے اسمبلی سے باہر چلی گئیں،مسیحی خاکروب کے علاج سے ڈاکٹروں نے یہ کہہ کر انکار کردیا کہ ہم روزے میں ہیں پہلے اسے نہلا کرلاؤ۔

رکن قومی اسمبلی آسیہ ناصر نے سول ہسپتال عمر کوٹ کے ڈاکٹروں کی غفلت پر شدید مذمت کی ہے۔ ہلاک ہونے والے عرفان کے بھائی پرویز مسیح نے بتایا کہ ڈاکٹر یوسف نے کہا کہ میں روزے میں ہوں عرفان کے گندے جسم کو دھو کرلاؤ ورنہ میں اسے ہاتھ نہیں لگاؤں گا۔پرویز نے بتایا کہ ہم نے عرفان کو جسم کو دھویا جس کے بعد میرے بھائی کیلئے آکسیجن پمپ بھیجا گیا لیکن وہ پمپ خالی تھا۔ ہم نے جتنی جلدی ممکن ہوسکا عرفان کو ہسپتال لایا لیکن محض ڈاکٹروں کے اس غیر پیشہ وارانہ سلوک اور غفلت کی وجہ سے عرفان دم توڑ گیا۔ عرفان مسیح کی حالت گٹر صاف کرتے ہوئے ذہریلی گیس سانس میں جانے سے بگھڑ گئی تھی۔
پرویز مسیح نے بیان میں کہا کہ ایس ایس پی عمر کوٹ عثمان باجوہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ قصوروار ڈاکٹر کیخلاف پولیس غیر جانبدار تفتیش کرے گی۔