چرچ میں پانچ زبانوں میں دعائیں دینے والا روبوٹ پیش

برلن:پروٹسٹنٹ فرقے کے قیام کی 500 ویں سالگرہ کے موقعے پر جرمن شہر وٹنبرگ کے ایک چرچ میں ایساروبوٹ پیش کیاگیا ہے جو وہاں آنے والوں کو پانچ مختلف زبانوں جرمن، انگلش، فرانسیسی، ہسپانوی اور پولش میں دعائیں دے سکتا ہے۔فی الحال اسے وٹنبرگ میں پروٹسٹنٹ انقلاب کی تاریخ سے متعلق جاری نمائش میں رکھا کیا گیا ہے جبکہ اس کا نام ’’بلیس یو ٹو‘‘ (BlessU-2) ہے۔
null
یہ روبوٹ بائبل سے مختلف اقتباسات پڑھتا ہے اور اختتام پر’’خدا تم پر مہربانی کرے اور تمہاری حفاظت کرے‘‘ کے الفاظ ادا کرتا ہے۔ اگر کوئی چاہے تو وہ روبوٹ کے ادا کیے ہوئے ان الفاظ کی کاغذ پر چھپی ہوئی نقل بھی حاصل کرسکتا ہے۔اس روبوٹ کے مؤجد اسٹیفن کریبس ہیں جن کا کہنا ہے کہ ’’بلیس یو ٹو‘‘ کا مقصد انسان پاسٹرزکی جگہ لینا ہر گز نہیں بلکہ عقیدے کے میدان میں روبوٹس کے حوالے سے بحث شروع کروانا ہے۔اسٹیفن کا خیال ہے کہ اس طرح کی بحث کے نتیجے میں یورپ کو ایک بار پھر مذہب کی طرف متوجہ کیا جاسکے گا۔(آگاہی نیوز)