پاکستانی اوربھارتی گلوکاروں کی ایک دوسرے کے ملکوں کے قومی ترانے گاکر مبارکباد

پاکستانی اور بھارتی گلوکاروں کے ایک گروپ نے جذبہ خیر سگالی کے تحت ایک دوسرے کے ملکوں کا ترانہ گا کر آزادی کی مبارکباد دی ہے۔ پاکستان کے یوم آزادی شوشل میڈیا پر جاری کردہ یہ ویڈیو انتہائی مقبول ثابت ہوئی ہے۔اس ویڈیو کو اب تک پچاس ہزار سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔’امن کا ترانہʼ کے عنوان سے اس گانے میں پاکستان اوربھارتی گلوکاروں نے حصہ لیا۔

گانے میں ان دونوں ملکوں کے قومی ترانے کو ایک دوسرے کے ساتھ ملا کر گایا گیا ہے۔بھارتی گلوکاروں کے گروپ واکس کورڈ نے پاکستانی ترانہ بغیر کسی دھن کے گایا اور کہا کہ یہ ترانہ ایمان، فخر، طاقت اور ترقی کے بارے میں ہے۔فیس بک پر امن پسند گروپ ʼوائس آف رامʼ نے اسے جاری کیا ہے اور سوشل میڈیا پر کئی لوگوں نے اس کاوش کی تعریف کی ہے۔گانے کی ویڈیو کا آغاز ان الفاظ سے ہوتا ہےجب ہم اپنے سرحدیں فن کے لیے کھول دیتے ہیں تو امن خود بخود آجاتا ہے۔اس کے بعد کئی گلوکاروں نے اسٹوڈیو اور مختلف جگہوں پر انڈیا کا قومی ترانہ گانا جانا ماتا اور پاکستانی ترانہ پاک سرزمین گایا۔
اس گانے کی ویڈیو ان الفاظ پر اختتام پذیر ہوتی ہے’امن کے لیے ساتھ کھڑے ہوں‘۔وائس آف رام کے سربراہ، فلم ساز رام سبرامنیان نے انڈین ویب سائٹ کیچ نیوز کو بتایا کہ انھوں نے یہ ویڈیوز اس لیے بنائیں کیونکہ بہت سے لوگ امن کے بارے میں بات کرنے سے خوفزدہ ہیں اور یہ یہ ناقابل فہم ڈر ہے۔انھوں نے مزید کہا میرے لیے یہ ویڈیوز ایک نئی شروعات کی مانند ہیں اور امن کی جانب ایک چھوٹا سے قدم ہے۔فیس بک پر ایک انڈین صارف کلپیش پٹیل نے وائس آف رام کی ویڈیو پر لکھا میں امید کرتا ہوں کے یہ پاکستان میں وائرل ہو جائے۔ انڈیا میں بہت سے لوگ ہیں جو امن چاہتے ہیں اور یہ جشن آزادی کا بہترین تحفہ ہے۔پاکستان میں کراچی سے اسامہ فاروقی نے جواب میں لکھا یہ پاکستان میں وائرل ہو گیا ہے۔ یہ بہت ہی خوبصورت ہے اور اسے سنتے ہوئے سکون کا احساس ہوتا ہے۔