ڈاکٹر روتھ فاؤ کے جنازے اور تدفین کے روز قومی پرچم سرنگوں رہے گا

اسلام آباد سے حکومت پاکستان کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیہ کے مطابق 19 اگست بروز سنیچر جس روز بانی ماری ایڈیلیڈ لیپروسی سینٹر اور داختران قلب مریم کی شہرہ آفاق رکن سسٹر ڈاکٹرروتھ فاؤ کی مسیحی جنازے کی پاک ماس سینٹ پیٹرکس کیتھیڈرل اور بعدازاں مسیحی تدفین کی رسومات مسیحی قبرستان شاہراہ فیصل میں ادا کی جائیں گی ملک بھر میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔