اسمبلی میں مسیحیوں کےخلاف تقریر،کیپٹن صفدر کے خلاف مقدمہ

قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران مسیحیوں کے حوالے سے مخالفانہ اور نازیبا بیان دینے پر سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن ( ر ) محمد صفدر کے خلاف مقامی سیشن عدالت میں اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ایم اے جوزف کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ رکن قومی اسمبلی کیپٹن (ر) صفدر نے اسمبلی اجلاس میں مسیحیوں کے خلاف تقریر کی جس سےمسیحیوں کے جذبات مجروح ہوئے اور ان کا یہ اقدام تعزیرات پاکستان کے تحت جرم ہے لہٰذا عدالت کیپٹن صفدر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔اس استدعا پرایڈیشنل سیشن جج نے سماعت کے بعد ایس ایچ او نشتر ٹائون سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔