یسوع مسیح کی قدیم پینٹنگ ابوظہبی میوزیم میں رکھی جائے گی

ممتاز مصور لیونارڈو ڈونچی کی ایک شہرہ آفاق تخلیق خداوند یسوع مسیح کی پینٹنگ ابوظہبی کے میوزیم میں رکھی جائے گی۔دنیا کے نجات دہندہ کے نام سے موسوم یہ پینٹگ ڈونچی نے 1505 خ س میں بنائی تھی۔یہ نایاب پینٹنگ گزشتہ ماہ 45 کروڑ ڈالر میں فروخت ہوئی تھی۔آرٹ کا یہ شاہکارجلد ابوظہبی کے لوو میوزیم کی زینت بنے گا۔امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کے مطابق اس پینٹنگ کا خریدار ایک سعودی شہزادہ بدر بن عبداللہ بن محمد بن فرحان السعود ہے۔فرانس کے لوو میوزیم کی ابو ظہبی میں کھلنے والی شاخ نے ٹوئٹر پر اس پینٹنگ کے بارے میں اعلان کیا۔ابو ظہبی میں لوو میوزیم کی شاخ کا افتتاح پچھلے ماہ ہوا ہے۔