لاہور: واسا کا کرسمس الاؤنس دینے کی منظوری

واٹر اینڈ سینیٹیشن ایجنسی ( واسا ) کے مسیحی ملازمین کو 5ہزار روپے کرسمس الاؤنس دینے کی منظوری دیدی گئی ۔بتایا گیا ہے کہ ایم ڈی واسا زاہد سعید نے مسیحی ملازمین کو پانچ ہزار روپے فی کس کرسمس الائونس دینے کی منظوری دیدی ہے ۔ واسا کے 2ہزار سے زائد ملازمین کرسمس الائونس سے مستفید ہوںگے۔