لاہور (نوائے مسیحی) صوبائی وزیر برائے انسانی حقوق و اقلیتی امور خلیل طاہر سندھو نے کہا ہے کہ پاکستان میں بسنے والی مسیحی برادری دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ملک کا ہراول دستہ ہے اور وطن کی سلامتی وامن کیلئے بڑی سے بڑی قربانی سے دریغ نہیں کریگی۔ انہوں نے یہ بات اقلیتی اراکین اسمبلی اور چرچ رہنماؤں کے ہمراہ ایف جی اے گراؤنڈ بہار کالونی کوٹ لکھپت میں مسیحی برادری کے ہزاروں افراد کیطرف تے منعقدہ اجتماعی دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئی کہی۔
رکن صوبائی اسمبلی شہزاد منشی، پاسٹر انور فضل، ندافضل، سرفرازغوری، آصف بھٹی، پاسٹر عمران فضل ودیگر نے حالیہ بم دھماکوں میں شہید ہونے والے شہریوں،اعلیٰ پولیس افسران وسکیورٹی اہلکاروں کے درجات کی بلندی ،زخمیوں کی جلد صحت یابی،متاثرہ خاندانوں سے اظہارِ ہمدردی اور ملک و قوم کی سلامتی کیلئے خصوصی اجتماعی دعا کروائی۔ اس موقع پر دہشتگردوں کیخلاف نبرد آزما وفاقی و صوبائی حکومتوں،پاک فوج، پولیس اور سکیورٹی اداروں پر بھرپور اعتماد اور اظہارِ یکجہتی کیا۔ حالیہ بم دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اجتماعی تقریب کا مقصد شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنا ہے،ملک میں بسنے والے تمام مذاہب کے لوگوں کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ بزدل دہشتگردوں نے یقینی شکست سے گھبرا کر آسان اہداف کو نشانہ بنایااور ایک بار پھر معصوم شہریوں کو ظلم و بربریت کا نشانہ بنایا ہے۔
شرکاء نے شہید ہونے والوں کے اہلِ خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام اقلیتی برادری لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ کیپٹن(ر)یقوب مسیح، ایم پی اے شہزاد منشی، مسیحی رہنما سموئیل پیارا، ریورنڈ ڈاکٹر جمیل ناصر سمیت اہلِ اعلاقہ کی ایک بڑی تعداد اس موقع پر موجود تھی۔
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین
ٹیگز
آرزو راجا کیس اغوا ایسٹر برٹش پاکستانی کرسچن ایسوسی ایشن برٹش پاکستانی کرسچیئن ایسوسی ایشن بنگلہ دیش بھارت توہین توہین مذہب توہینِ رسالت خانیوال خلیل طاہر سندھو دہشتگردی روتھ فاؤ زیادتی سانحہ یوحناآباد مردم شماری پاکستان مینارٹیز ٹیچرز ایسوسی ایشن پوپ فرانسس پیر نور الحق قادری چرچ آف پاکستان چوہدری سرور کامران مائیکل کرسمس کرپشن کرک گوجرانوالہ ہندو یوحنا آباد یوحنا آباد