ویٹی کن : پاپائے اعظم فرانسس نے پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی کی مذمت کی ہے،سیہون شریف سمیت پاکستان بھر میں دہشت گردی کے واقعات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے شہداء کیلئے دعائے مغفرت بھی کی اور پاکستان کی عوام سے اظہارِ یکجہتی کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں دعاگو ہوں کہ نفرت سے بھرے دلوں میں امن جگہ پالے۔ پوپ فرانسس نے کہا کہ دنیا بھر کے مسیحی پاکستان کی عوام کیلئے دعا کریں۔
پاپائے اعظم نے اپنے خطاب میں پاکستان اور عراق میں ایک ہی روز ہوئی دہشتگردی سے متاثر افراد کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ میں دعاگو ہوں خصوصاً ان عزیز پاکستانیوں اور عراقیوں کیلئے جو حالیہ دنوں میں دہشت گردی کی ظالمانہ کاروائیوں کا شکار ہوئے،انکا کہنا تھا کہ واقعات میں نشانہ بننے اور زخمی ہونے والوں کیلئے دعا کی جائے۔ہم دعا کرتے ہیں کہ ایسے پرتشدد واقعات میں ملوث لوگوں کو یہ سمجھ آجائے کہ خدا کو رحم اور ہمدردی پسند ہے۔
سہون میں لعل شہباز قلندر کے مزار پر حملے سے قریب90افراد جابحق ہوئے اسی روز بغداد میں بھی دھماکے سے پچپن افراد اپنی جانیں گنوا بیٹھے۔ سینٹ پیٹرز میں متاثرین کیلئے چند لمحے خاموشی کے عالم میں گزارے گئے۔ دہشتگردی کی مذمت کرتے ہوئے پاپائے اعظم نے کہا کہ دنیا حالتِ جنگ میں ہے،انکا کہنا تھا کہ روح کی گہرائی سے دعا کی جائے کہ نفرت سے بھرے دلوں میں امن جگہ پالے،جیسا خدا چاہتا ہے۔

ہمیں فالو کریں
تازہ ترین
- قبائلی ضلع کی پہلی مسیحی خاتون پولیس انچارج
- تشدد، انتہاپسندی اور اندھی جنونیت کیلئے مذہب کا استعمال بند کیا جائے: پوپ فرانسس
- جڑانوالہ: 10مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپوں کا سلسلہ جاری: آئی جی پنجاب
- ساہیوال: توہین مذہب کے الزام میں مسیحی نوجوان گرفتار
- جڑانوالہ میں متاثرہ مسیحی خاندانوں کو فی کس 20 لاکھ روپے دینے کا اعلان
ٹیگز
آرزو راجا کیس آسیہ بی بی اغوا ایسٹر برٹش پاکستانی کرسچیئن ایسوسی ایشن بھارت توہین توہین مذہب توہینِ رسالت خانیوال دہشتگردی روتھ فاؤ سانحہ یوحناآباد سندھ مردم شماری مندر ویسٹ انڈیز پوپ فرانسس پیر نور الحق قادری چرچ آف پاکستان چوہدری سرور ڈیرن سیمی کامران مائیکل کرپشن کرک کرکٹ گوجرانوالہ ہندو یوحنا آباد یوحنا آباد