سیالکوٹ:زیادتی کے بعد قتل ہونے والی مسیحی بچی کے قاتلوں کو کیفرِ کردار تک پہنچائیں گے

سیالکوٹ (نوائے مسیحی) رکنِ صوبائی اسمبلی طارق مسیح گل نے کہا ہے کہ تانیہ مریم کے قاتلوں کو کیفرِ کردار تک پہنچا کردم لیں گے،انہوں نے بتایا کہ 12سالہ مسیحی طالبہ کے قتل معمہ حل کرنے کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی جارہی ہے جو قاتلوں کا سراغ لگانے میں مدد کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تانیہ مریم کے ورثاء سے ان کی رہائش گاہ موضع چک منڈاہر میں اظہارِ تعزیت کرنے کے بعد میڈیا سے دوران گفتگو کیا۔طارق مسیح گل نے کہا کہ اس مسئلہ پر مقامی پولیس سے مل کر تفصیلات معلوم کریں گے تاکہ متاثرہ خاندان کو انصاف مل سکے۔