خیبرپختونخواہ میں اقلیتوں کا کو ٹہ بڑھایا جا ئے

پشاور (میڈیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی ونگ کے صوبائی رہنما سفیان وارث نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں تینوں صوبوں میں اقلیتوں کیلئے مخصوص نشستیں 5فیصدہیں، جبکہ خیبر پختونخواہ میں ابھی بھی یہ کوٹہ 3فیصد ہے جو کہ سراسر ظلم ہے۔ لہٰذا یہ کوٹہ بڑھا کر 5فیصدکیا جائے۔انکا مزید کہنا تھا کہ قومی و صوبائی اسمبلیوں میں اقلیوتں کے ساتھ یہ استحصال نہیں ہورہا بلکہ سرکاری اداروں میں بھی یہ کوٹہ 3فیصد تک ہی محدود ہے،جو اقلیتی آبادی کے تناسب سے انتہائی کم ہے۔ صوبائی حکومت اقلیتوں کے حقوق دینے کے دعوے کرتی ہے اگر وہ واقعی اقلیتوں کے حقوق دینے میں سنجیدہ ہیں تو فی الفور اس پر عمل درآمد کرایا جائے۔ انہوں نے اربابِ اختیار سے مطالبہ کیا کہ موجودہ اقلیتی برادری کے تناسب سے یہ کوٹہ آٹے میں نمک کے برابر ہے۔ اس میں اضافہ کیا جائے۔