لاہور (آگاہی نیوز) انسدادِ دہشتگردی کی عدالت نے سانحہ یوحنا آباد کے 2مقتولین کا مقدمہ یکجا کرنیکی درخواست مسترد کردی ہے،عدالت نے گرفتار ملزم انمول لیاقت کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ سانحہ یوحنا آباد میں 2افراد کو تشدد کرکے زندہ جلانے کا الگ الگ مقدمہ درج کیاگیا ہے جبکہ دونوں مقدمات میں ملزمان ایک ہی ہیں۔ عدالت دونوں مقدمات کو یکجا کرکے سماعت کے احکامات صادر کرے۔ سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مقدمے کے ملزمان ایک ہی ہیں مگر مدعی الگ الگ ہیں۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد دائر درخواست کو خارج کردیا۔
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین
ٹیگز
آرزو راجا کیس اغوا ایسٹر برٹش پاکستانی کرسچن ایسوسی ایشن برٹش پاکستانی کرسچیئن ایسوسی ایشن بنگلہ دیش بھارت توہین توہین مذہب توہینِ رسالت خانیوال خلیل طاہر سندھو دہشتگردی روتھ فاؤ زیادتی سانحہ یوحناآباد مردم شماری پاکستان مینارٹیز ٹیچرز ایسوسی ایشن پوپ فرانسس پیر نور الحق قادری چرچ آف پاکستان چوہدری سرور کامران مائیکل کرسمس کرپشن کرک گوجرانوالہ ہندو یوحنا آباد یوحنا آباد