کراچی (سوشل میڈیا نیوز) سندھ ہائی کورٹ نے شراب خانوں پر پابندی کیلئے درخواست دائر کرنے والے درخواست گزاروں کی تحفظ سے متعلق درخواست پر ہوم سیکرٹری،آئی جی سندھ، محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، شراب خانوں کے مالکان و دیگر کو نوٹس جاری کردیئے ہیں اور آئی جی سندھ کو ہدایت کی ہے کہ درخواست گزاروں کی سکیورٹی یقینی بنائیں،جمعہ کو چیف جسٹس سجاد علی شاہ کی سربراہی میں قائم دو رکنی بنچ نے جسٹس ہیلپ لائن کے ندیم شیخ، آتم پرکاش اور سلیم مائیکل کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی۔سماعت کے دوران درخواست گزران نے عدالت کو بتایا کہ انہوں نے سندھ بھر میں شراب خانوں پر پابندی کیلئے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جس پر عدالت نے تاریخی فیصلہ جاری کرتے ہوئے سندھ بھر کے شراب خانوں کو بند کرنے کے احکام جاری کردئے جو کہ عوامی مفاد کے حوالے سے اہم فیصلہ تھا،تاہم کچھ عناصر شراب پر اس عائد پابندی کیخلاف ہیں اور شراب کی فروخت جاری رکھنا چاہتے ہیں اور عدالت کے اس فیصلے سے ناخوش ہیں۔
درخواست گزاروں نے عدالت کو بتایا کہ اس درخواست کے بعد چند دنوں سے بعض جرائم پیشہ عناصر ان کا پیچھا کررہے ہیں اور انہیں ہراساں بھی کیا جارہا ہے جس کے باعث انکی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں لہٰذا سندھ حکومت کو پابند کیا جائے کہ درخواست گزاروں کو فوری طور پر سکیورٹی فراہم کریں۔
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین
ٹیگز
آرزو راجا کیس اغوا ایسٹر برٹش پاکستانی کرسچن ایسوسی ایشن برٹش پاکستانی کرسچیئن ایسوسی ایشن بنگلہ دیش بھارت توہین توہین مذہب توہینِ رسالت خانیوال خلیل طاہر سندھو دہشتگردی روتھ فاؤ زیادتی سانحہ یوحناآباد مردم شماری پاکستان مینارٹیز ٹیچرز ایسوسی ایشن پوپ فرانسس پیر نور الحق قادری چرچ آف پاکستان چوہدری سرور کامران مائیکل کرسمس کرپشن کرک گوجرانوالہ ہندو یوحنا آباد یوحنا آباد