مردم شماری کے حوالے سے جہاں اور بہت سی خبریں آ رہی ہیں وہاں ایک اہم ترین نکتہ یہ اٹھا ہے ک سکھوں کے لئے مذہب کا خانہ ہی نہیں ہے، اور انھیں مجبوراً اپنے آپ کو ہندو لکھوانا پڑتا ہے، مجھے میرے جاننے والے سکھ ڈاکٹر نے بتایا کہ ان کے پاسپورٹ پر بھی مذہب کے خانے میں ہندو ہی لکھا ہے اور حکومت پاکستان انھیں علیحدہ مذھبی شناخت دینے پر راضی نہیں ہے.میرے لئے تو یہ بلکل نئی بات ہے. ابھی میں سوچ رہا ہوں کہ 1998 کی مردم شماری میں ہندوؤں کو جو سب سے بڑھی اقلیت قرار دیا گیا تھا تو اس میں سکھ آبادی بھی شامل تھی
میں ہندو برادری کے خلاف نہیں ہوں، لیکن ایسا کرنے سے جہاں سکھوں کو ان کے علیحدہ مذھبی تشخص سے محروم رکھا جا رہا ہے وہیں پہ مسیحیوں کو بھی پاکستان کی سب سے بڑھی اقلیت کے طور پر ان کے جایز حقوق نہیں مل پاتے جن میں اسمبلیوں میں مسیحی نمایندگی بھی شامل ہے. پاکستان میں زیادہ تر ہندو دیہی سندھ میں آباد ہیں اور اپنے حقوق کے لئے آواز بلند نہیں کر پاتے، ان کی نسبت مسیحی لوگ پنجاب کے شہری علاقوں میں رہایش پزیر ہونے کے ساتھ ساتھ سیاسی طور پہ بھی زیادہ ایکٹو ہیں. لہذا سکھوں سے ان کی شناخت چھین کے تینوں اقلیتوں کی فلاح کے رستوں کو محدود کیا گیا اور اس مردم شماری میں دوبارہ اسی چیز کو دھرایہ جا رہا ہے. اب ایک مسلہ یہ بھی ہے کہ اسمبلیوں میں موجود سکھ سیاستدان بھی مسیحی سیاستدانوں کی طرح کالی بھیڑھوں کے فرایض بخوبی سرانجام دے رہے ہیں، ظاہر ہے جب لیڈر الیکٹ ہونے کی بجاے سلیکٹ ہوں گے تو پھر وه اپنی کمیونٹی کی بجاے اپنی پارٹی کے مفاد کو ہی لیکر چلیں گے. لہذا ہم لوگوں کو خود ہی آواز اٹھانی ہے اور اپنے حقوق کے لئے کھڑے ہونا ہے، تا نہ ہو کہ حکومت ایک دفعہ پھر اقلیتوں کو ان کے جایز حقوق سے محروم رکھنے میں کامیاب ہو جائے۔
Source: Cornelius Abneer

ہمیں فالو کریں
تازہ ترین
- قبائلی ضلع کی پہلی مسیحی خاتون پولیس انچارج
- تشدد، انتہاپسندی اور اندھی جنونیت کیلئے مذہب کا استعمال بند کیا جائے: پوپ فرانسس
- جڑانوالہ: 10مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپوں کا سلسلہ جاری: آئی جی پنجاب
- ساہیوال: توہین مذہب کے الزام میں مسیحی نوجوان گرفتار
- جڑانوالہ میں متاثرہ مسیحی خاندانوں کو فی کس 20 لاکھ روپے دینے کا اعلان
ٹیگز
آرزو راجا کیس آسیہ بی بی اغوا ایسٹر برٹش پاکستانی کرسچیئن ایسوسی ایشن بھارت توہین توہین مذہب توہینِ رسالت خانیوال دہشتگردی روتھ فاؤ سانحہ یوحناآباد سندھ مردم شماری مندر ویسٹ انڈیز پوپ فرانسس پیر نور الحق قادری چرچ آف پاکستان چوہدری سرور ڈیرن سیمی کامران مائیکل کرپشن کرک کرکٹ گوجرانوالہ ہندو یوحنا آباد یوحنا آباد