پاکستانی مسیحی نوجوان کو اتوار کے روز کام کرنے سے انکار پر گولی مار کر جابحق کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ کے 20 سالہ مسیحی نوجوان نعمان منیر مسیح کو علاقے کے ایک بااثر مسلم شخص دانوں چدھڑ نے اسکے گھر کی صفائی سے انکار پر گولی ماردی۔ برٹش پاکستانی کرسچئین ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق نعمان جو کہ ایک خاکروب ہے اتوار کے روز کام کرنے پر آمادہ نہیں تھا جس پر دانوں چدھڑ ہتاش ہوگئے۔
واقعے کی تفصیلات کے مطابق دانوں چدھڑ نے نعمان کو دھمکی دی کہ وہ اسکی ٹانگیں توڑ دے گا اور اسکے جسم کو گولیوں سے چھلنی کردے گا۔ اس تلخ کلامی کے تین روز بعد دو حملہ آوروں نے مسیحی نوجوان نعمان پر گولیوں کی بوچھاڑ کردی جس سے نعمان موقع پر ہی جابحق ہوگیا۔ واقعے کے مرکزی مجرم دانوں چھدھڑ کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے تاہم اسکے خلاف کوئی قتل کی دفعات درج نہیں کی گئیں۔

ہمیں فالو کریں
تازہ ترین
- قبائلی ضلع کی پہلی مسیحی خاتون پولیس انچارج
- تشدد، انتہاپسندی اور اندھی جنونیت کیلئے مذہب کا استعمال بند کیا جائے: پوپ فرانسس
- جڑانوالہ: 10مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپوں کا سلسلہ جاری: آئی جی پنجاب
- ساہیوال: توہین مذہب کے الزام میں مسیحی نوجوان گرفتار
- جڑانوالہ میں متاثرہ مسیحی خاندانوں کو فی کس 20 لاکھ روپے دینے کا اعلان
ٹیگز
آرزو راجا کیس آسیہ بی بی اغوا ایسٹر برٹش پاکستانی کرسچیئن ایسوسی ایشن بھارت توہین توہین مذہب توہینِ رسالت خانیوال دہشتگردی روتھ فاؤ سانحہ یوحناآباد سندھ مردم شماری مندر ویسٹ انڈیز پوپ فرانسس پیر نور الحق قادری چرچ آف پاکستان چوہدری سرور ڈیرن سیمی کامران مائیکل کرپشن کرک کرکٹ گوجرانوالہ ہندو یوحنا آباد یوحنا آباد