گوجرآنوالہ ڈویژن کے 783 گرجاگھروں کو سکیورٹی الرٹ جاری

حکام نے متعلقہ اداروں کو گوجرآنوالہ ڈویژن میں 783گرجاگھروں کی فول پروف سکیورٹی کی تعیناتی یقینی بنانے کیلئے آرڈر جاری کردیئے ہیں۔ یہ سکیورٹی وارننگ ان دنوں میں سامنے آئی ہے جب مسیحی 16اپریل کو ایسٹر کے تہوار کو منانے کی تیاریا ں کررہے ہیں۔ حکام نے ہدایات جاری کیں ہیں کہ ایسٹر کے حوالے سے انعقاد کردہ دعائیہ تقریبات میں گرجا گھروں کی فول پروف سکیورٹی کا انتظام کیا جائے۔
جاری کردہ ہدایات میں گرجاگھروں کی سکیورٹی کیلئے کیٹاگری Aکی سکیورٹی یعنی کمانڈوز اور ایلیٹ فورسز کی تعیناتی بھی کی جائے۔اس سلسلے میں مسیحیوں کو ایسٹر کے موقع پر مکمل تحفظات کی فراہمی کیلئے گرجا گھروں کے اندر اور باہر سکیورٹی کیمرے لگائے جانے کی ہدایات کی گئیں ہیں،اسی طرح والک تھرو گیٹ بھی گرجا گھروں کے داخلی راستوں پر لگانے کے احکامات ہیں۔
پاکستانی مسیحی بھی دنیا بھر کے مسیحیوں کی طرح ایسٹر کا تہوار پوری عقیدت و احترام کے ساتھ منانے کی تیاریاں کررہے ہیں، اس سلسلے میں خصوصی دعائیاں تقریبات کا آغاز9اپریل سے ہورہا ہے۔ حکام کی جانب سے گوجرآنوالہ ڈویژن کے 16گرجاگھرAکیٹاگری میں ،225گرجاگھر Bکیٹاگری میں جبکہ542گرجاگھرCکیٹاگری میں بانٹے گئے ہیں۔ کیٹاگری Aکی سکیورٹی میں کمانڈوز اور ایلیٹ فورسز کی تعیناتی کی جائے گی
پولیس حکام نے بتایا ہے کہ قریب7200پولیس اہلکار بشمول رضاکاروں کے گرجاگھروں کیلئے تعینات کیئے جائیں گے۔
علاقائی پولیس افسر محمدطاہر نے بتایا کہ پام سنڈے،گڈفرائڈے اور ایسٹر پر گرجاگھروں اور حاضرین کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنائی جائے گی۔ ایسے عناصر جو معاشرے میں اختلاف اور نفرت پھیلا رہے ہیں انکے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔