گُڈ فرائڈے اور ایسٹر پر بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا مطالبہ

لاہور (آگاہی نیوز) پاکستان کرسچیئن قومی موومنٹ نے حکومتِ پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ مسیحیوں کے اہم اور بڑے مذہبی تہوار گڈفرائڈے اور ایسٹر کے موقع پر دو روز کیلئے بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کی جائے اور گرجاگھروں،پبلک پارکوں اور خصوصی طور پر مسیحی آبادیوں میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں۔ پچھلے چند عرصے کے دوران ملک میں جاری دہشتگردی میں مسیحیوں اور گرجاگھروں کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔ لٰہذا حکومت جانب سے ایسٹر کے موقع پر گرجاگھروں اور پارکوں میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں۔
پارٹی رہنماؤں نے وزیرِ پانی و بجلی خواجہ محمد آصف،وزیرِ مملکت عابد شیر علی اور وزیرِ اعظم نوازشریف سے اس معاملہ پر ذاتی توجہ و مداخلت کی درخواست کی ہے تاکہ انکی جانب سے احکامات جاری کئے جائیں