میانوالی: پنجاب حکومت کی جانب سے مسیحیوں میں امدادی چیک کی تقسیم

میانوالی (نوائے مسیحی) حکومتِ پنجاب کی جانب سے ضلع کے 29مستحق مسیحی افراد میں امدادی چیک تقسیم کئے گئے،تقریب میں صوبائی وزیرِ آبپاشی امانت اللہ شادی خیل مہمان خصوصی تھے جبکہ ڈپٹی کمشنر شوزب سعید بھی تقریب میں شامل تھے۔ صوبائی وزیر کا کہناتھا کہ حکومت مسیحی بھائیوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنارہی ہے،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس کرسچئن کمیونٹی اور انکی عبادتگاہوں کے تحفظ اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ہرممکن اقدام کررہی ہے۔
تقریب میں ایک لاکھ 45ہزار روپے کے چیک تقسیم کئے گئے،چیک وصول کرنے والوں نے صوبائی وزیر اور حکومت پنجاب کا اس موقع پر شکریہ ادا کیا۔