لاہور (آن لائن) اقلیتی امور اور انسانی حقوق کیلئے پنجاب اسمبلی کی جانب سے پہلی قائمہ کمیٹی بنادی گئی ہے۔ قائمہ کمیٹی کی سربراہی اقلیتی برادری کے رکن سردار مہیش سنگھ اروڑہ کریں گے۔ اس پہلی قائم کردہ کمیٹی میں شامل ممبران میں عبدالرؤف مغل،شہزاد منشی، مسی زیب النساء،کانجی رام سرفہرست ہیں۔انکے علاوہ کمیٹی میں منور احمد گل، ذوالفقار غوری،شنیلا روتھ اور جاوید اختر بھی شامل ہیں
