وفاقی حکومت کی جانب سے مسیحیوں کیلئے تعطیل کا اعلان

اسلام آباد ( نوائے مسیحی) وفاقی حکومت نے ملک کی مسیحی برادری کیلئے ایسٹر سے اگلے روز بروز سوموار17اپریل2017کو تعطیل کا اعلان کردیا ہے،ترجمان وزارتِ داخلہ کے مطابق تعطیل کا فیصلہ مسیحی برادری کے مطالبہ کو مدِنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ اس تعطیل کا اطلاق صرف ملک کے سرکاری و غیرسرکاری اداروں میں کام کرنے والے مسیحی ملازمین پر ہوگاجسکے حوالے سے نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ مسیحی برادر ی کیجانب سے اس فیصلہ پر خوشی کا اظہار کیا جارہا ہے اور حکومت کے اس قدم کو سراہا بھی جارہا ہے