ملکی ترقی میں مسیحی برادری کا کردار قابلِ تعریف ہے: وزیرِ اعظم پاکستان کا بیان

وزیرِ اعظم پاکستان نواز شریف نے ایسٹر کے روز مسیحی برادری کیلئے جاری بیان میں کہا کہ پاکستان تمام مذاہب،ذاتوں اور نسلوں کے لوگوں کا ملک ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی پاکستان اتنا ہی مسیحیوں کا بھی ہے جتنا دوسرے مذاہب کے لوگوں کاہے۔وزیرِاعظم نے کہا کہ پاکستان کی خوشحالی تمام پاکستانیوں کے متحد ہونے میں ہے۔
وزیرِ اعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ مسیحی پاکستان کے برابر کے شہری ہیں اور ہمارا یہ ایک قومی اور اخلاقی فریضہ ہے کہ ہر مسیحی اور پاکستان میں رہنے والی دیگر اقلیتوں کے آئینی حقوق کی حفاظت کریں۔ایسٹر کے موقع پر وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ پاکستانی مسیحی ملکی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔