نابالغ مسیحی بچی ریئس زادے کی ہاتھوں جنسی استحصال کا نشانہ بننے کا یہ واقع وہاڑی ضلع کے علاقے گگو منڈی میں پیش آیا ۔ 14سالہ ماریہ بی بی کو لینڈ لارڈ کے بیٹے اور اسکے ساتھیوں نے بندوق کی نوق پر اغواکیا تھا۔ پولیس کی جانب سے اس واقعے کی ایف آئی آر ابھی درج نہیں کی گئی، جبکہ متاثرہ خاندان نے اپنی بیٹی کی بازیابی کیلئے التجا کی۔
متاثرہ نابالغ مسیحی بچی ماریہ بی بی ولد اشرف مسیح(مرحوم) کھیتوں میں کام کررہی تھی جب امجد نامی شخص نے اس پر بری نظر ڈالی، رات کے وقت امجد اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ماریہ کے گھر گھس آئے اور بندوق کی نوق پر اسے اغوا کرلیا۔ ماریہ کے دادا شاہاب مسیح اور والدہ بشرہ بی بی اپنی بیٹی کی بازیابی کیلئے وزیرِ اعلیٰ پنجاب سے مسلسل التجا کررہے ہیں کہ انکی فریاد سنی جائے۔
بشرہ بی بی اور انکے بھائی بوٹا مسیح نے زوردیا کہ چیف منسٹر پنجاب میاں شہباز شریف ،آر۔پی۔او ،ڈی پی او سمیت متعلقہ حکام اس معاملے سے متعلق فوری اقدام کریں۔ متاثرہ خاندان کا کہنا تھا کہ کہ اگر ہماری بچی کو بازیاب نہ کرایا گیا تو ہم اپنی زندگیاں ختم کرلیں گے۔
ماریہ کی والدہ نے بتایا کہ ہم نے تمام حکام سے فریاد کی ہے لیکن ہماری فریاد کوئی نہیں سنتا کیونکہ ہماری بچی کو اغواہ کرنے والے شخص امجد کا والد ایک بااثر شخصیت ہے۔ بوٹا مسیح نے بتایا کہ انکی جانب سے مقامی پولیس تھانے میں درخواست جمع کرائی گئی ہے لیکن پولیس نے واقعے سے متعلق کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی اور نہ ہی ہماری بچی کی بازیابی کیلئے کوئی قدم اٹھایا گیا ہے

ہمیں فالو کریں
تازہ ترین
- قبائلی ضلع کی پہلی مسیحی خاتون پولیس انچارج
- تشدد، انتہاپسندی اور اندھی جنونیت کیلئے مذہب کا استعمال بند کیا جائے: پوپ فرانسس
- جڑانوالہ: 10مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپوں کا سلسلہ جاری: آئی جی پنجاب
- ساہیوال: توہین مذہب کے الزام میں مسیحی نوجوان گرفتار
- جڑانوالہ میں متاثرہ مسیحی خاندانوں کو فی کس 20 لاکھ روپے دینے کا اعلان
ٹیگز
آرزو راجا کیس آسیہ بی بی اغوا ایسٹر برٹش پاکستانی کرسچیئن ایسوسی ایشن بھارت توہین توہین مذہب توہینِ رسالت خانیوال دہشتگردی روتھ فاؤ سانحہ یوحناآباد سندھ مردم شماری مندر ویسٹ انڈیز پوپ فرانسس پیر نور الحق قادری چرچ آف پاکستان چوہدری سرور ڈیرن سیمی کامران مائیکل کرپشن کرک کرکٹ گوجرانوالہ ہندو یوحنا آباد یوحنا آباد