صوبہ پنجاب کے ضلع قصور کے علاقے پھول نگر میں قائم مسیحی بستی پر مسلح افراد نے حملہ کردیا۔22اپریل کو شائع ہونے و الی خبر کے مطابق یہ واقع نوعمر بچوں میں جھگڑوں کے باعث شروع ہوا۔ حملہ آوروں نے مسیحی مرد و خواتین کو بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے بری طرح سے زخمی کردیا۔
تفصیلات کیمطابق حملے کی وجہ آفاق مسیح ولد پولوس مسیح کے بیٹے اور ایک مسلم شخص بنام شانی کے درمیان جھگڑا بتائی جارہی ہے۔ شانی نے مبینہ طور پر آفاق کا موبائل چھین لیا جس کی وجہ سے دونوں میں ہاتھا پائی شروع ہوگئی۔مسیحی بستی پر حملہ کرنے والوں میں حافظ،حمزہ،ساغر،آصف جمیل، شانی، کاشی،مظہر اور دیگر شامل ہیں۔ یہ حملہ آور مسیحی بستی میں داخل ہوئے اور مسیحیوں کو ہراسا کرنے کیلئے دھمکانا شروع کردیا۔ مقامی مسیحیوں نے بتایا کہ حملہ آوروں کی تعداد 21تھی ۔
مسلح افردا نے گلیوں میں موجود ہر نظرآنے والے شخص کو بری طرح مارا پیٹا،مزید برآں حملہ آور مسیحیوں کے گھروں میں داخل ہوگئے اور مارپیٹ شروع کردی۔ حملہ آوروں کی جانب سے ہوائی فائرنگ کی گئی جس کی وجہ سے علاقے میں دہشت اور خوف چھایا رہا، حملہ آوروں نے مسیحی خواتین کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔ تاہم مقامی تھانے میں ایک ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔ مقامی مسیحیوں نے شکوہ کیا کہ انکی فریاد سنی نہیں جارہی اور ملزمان کیخلاف کوئی کاروائی کرنے میں پولیس فعال نظر نہیں آتی کیونکہ ملزمان کسی مذہبی تنظیم سے منسلک ہیں۔

ہمیں فالو کریں
تازہ ترین
- قبائلی ضلع کی پہلی مسیحی خاتون پولیس انچارج
- تشدد، انتہاپسندی اور اندھی جنونیت کیلئے مذہب کا استعمال بند کیا جائے: پوپ فرانسس
- جڑانوالہ: 10مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپوں کا سلسلہ جاری: آئی جی پنجاب
- ساہیوال: توہین مذہب کے الزام میں مسیحی نوجوان گرفتار
- جڑانوالہ میں متاثرہ مسیحی خاندانوں کو فی کس 20 لاکھ روپے دینے کا اعلان
ٹیگز
آرزو راجا کیس آسیہ بی بی اغوا ایسٹر برٹش پاکستانی کرسچیئن ایسوسی ایشن بھارت توہین توہین مذہب توہینِ رسالت خانیوال دہشتگردی روتھ فاؤ سانحہ یوحناآباد سندھ مردم شماری مندر ویسٹ انڈیز پوپ فرانسس پیر نور الحق قادری چرچ آف پاکستان چوہدری سرور ڈیرن سیمی کامران مائیکل کرپشن کرک کرکٹ گوجرانوالہ ہندو یوحنا آباد یوحنا آباد