پوپ فرانسس کا بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے مصر کا دورہ

قاہرہ (نوائے مسیحی) پاپائے اعظم فرانسس مصر کے مختصر دورے پر قاہرہ پہنچ گئے ہیں۔ دورے کا مقصد مسلم دنیا سے تعلقات میں بہتری لانا ہے۔ پاپائے اعظم فرانسس ما یہ دورہ یہ ایک ایسے وقت پر کیا جارہا ہے جب مشرقِ وسطیٰ میں مسیحیوں کی مشکلات کا سامنا ہے اور خصوصی طور پر مصر میں قطبی مسیحیوں کی نشانہ بنایا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاپائے اعظم اس دوران مصری صدر سے ملاقات بھی کریں گے،اسکے علاوہ پاپائے اعظم اپنے قطبی ہم منصب توادروس دوئم سے اظہارِ یکجہتی کیلئے ان کے ہمراہ ایسے گرجاگھر کا دورہ کریں گے جسے دسمبر میں نشانہ بنایا گیا۔