لاہور گلشن پارک میں ہونے والے بم دھماکے کے زخمیوں کی امداد

سال 2016میں اقبال پارک میں ایسٹر کے روز ہونے والے بم دھماکے کے زخمی مسیحی نوجوانوں کی عالمی تنظیم انٹرنیشنل کرسچیئن کنسرن کی جانب سے خصوصی مدد کی گئی۔ متاثرہ خاندان اس ہونے والے سانحے کے بعد اپنی قلیل آمدن میں مشکلات میں زندگی بسر کررہے ہیں۔
اس دھماکے کے نتیجے میں کئی مسیحی شدید زخمی ہوئے،متاثرین کے خاندانوں اور انکے حالات جاننے کے بعد بین الاقوامی تنظیم آئی سی سی (انٹرنیشنل کرسچئن کنسرن) نے ان خاندانوں کی مدد کیلئے کچھ کرنے کی ٹھانی۔اس سلسلے میں اس تنظیم نے ایک مقامی خیراتی تنظیم ہیومن فرینڈز آرگنائزیشن سے شراکت کرتے ہوئے5مسیحی نوجوانوں کیلئے رکشہ خریدے تاکہ وہ ان سے اپنے خاندانوں کیلئے کام کرکے زندگی گزارنے کا بہتر روزگار حاصل کرسکیں۔ رکشہ کی تقسیم کے حوالے سے منعقدہ تقریب پر ہیومن فرینڈز آرگنائزیشن کے صدر، آرچ بشپ، کئی پادری صاحبان اور متاثرین کے خاندانوں کے افراد موجود تھے۔
سال 2016میں ایسٹر کے موقع پر لاہور کے ایک پارک گلشن اقبال میں خودکش دھماکا ہوا،جسکے نتیجے میں قریب72افراد جابحق اور 200سے زائد شدید زخمی ہوئے۔ اس موقع پر ایسٹر کے تہوار کی وجہ سے پارک میں ایسٹر منانے کیلئے مسیحیوں کی بڑی تعداد تفریح کیلئے آئی ہوئی تھی۔ ابتدائی رپورٹوں کی مطابق دھماکے سے متاثرہ ہونے والوں میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی تھی۔دھماکے کی ذمہ داری دہشتگرد تنظیم جماعت الحرار نے قبول کی۔ اسی دہشتگرد تنظیم کی جانب سے یوحنا آباد میں دو گرجا گھروں پر خودکش حملے کئے گئے تھے