مسیحی پاسبان کی کرپشن،گاؤں کے غریب مسیحیوں کی زمین ہڑپ کرگیا

مریدکے (نوائے مسیحی) ریورنڈ جان غلام ماڈریٹر لاہور چرچ کونسل گاؤں مریدکے میں بے گھر غریب مسیحیوں سے منسوب قریب 17ایکڑ10مرلے زمین چند رپوں میں بیچ کر رفوچکر ہوگیا۔یہ زمین ایک مسیحی ادارے کی طرف سے وقف کی گئی تھی،یہی الزام کچھ سال پہلے جنرل سیکرٹری مشتاق سجیل پر بھی لگایا گیا تھااور باقاعدہ ایف آئی آر کٹوائی گئی تھی۔ ریورنڈ جان غلام کے خلاف اس کیس سے متعلق عدالت میں سماعت جاری ہے۔