ڈپٹی کمشنر خانیوال مظفر خان سیال کی جانب سے مبینہ طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال خانیوال میں دورے کے دوران مسیحی خاکروب کیساتھ بہ انداز تمسخر زیادتی کی گئی۔ شکیل مسیح نامی خاکروب کو مبینہ طور پر ڈپٹی کمشنر کے گن مین نے تشدد کا نشانہ بنایا جسکے بعد پورے ہسپتال عملے کی جانب سے اس عمل کیخلاف احتجاج کیا گیا۔
تفصیلات کیمطابق یکم مئی بروز سوموار کو ڈپٹی کمشنر خانیوال مظفر خان سیال نے ہسپتال کا دورہ کیا،ہسپتال میں صفائی کی حالت دیکھ کر ڈپٹی کمشنرناراض ہوگئے اور اپنے گن مین کو حکم دیا کہ مسیحی خاکروب شکیل مسیح کو تھپڑ رسید کرے۔ گن مین کی جانب سے شکیل مسیح کو کئی تھپڑ مارے گئے۔ ڈپٹی کمشنر کے جانے کے بعد ہسپتال انتظامیہ نے ہسپتال کے دروازے پر احتجاج کیا اور ذور دیا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اس واقعے کا نوٹس لیں اور اس حوالے سے کاروائی کریں۔
ہسپتال عملے نے یہ مطالبہ کیا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ مسیحی خاکروب کو انصاف کی فراہمی یقینی اور ممکن بنائیں جسے بغیر کسی وجہ سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

ہمیں فالو کریں
تازہ ترین
- قبائلی ضلع کی پہلی مسیحی خاتون پولیس انچارج
- تشدد، انتہاپسندی اور اندھی جنونیت کیلئے مذہب کا استعمال بند کیا جائے: پوپ فرانسس
- جڑانوالہ: 10مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپوں کا سلسلہ جاری: آئی جی پنجاب
- ساہیوال: توہین مذہب کے الزام میں مسیحی نوجوان گرفتار
- جڑانوالہ میں متاثرہ مسیحی خاندانوں کو فی کس 20 لاکھ روپے دینے کا اعلان
ٹیگز
آرزو راجا کیس آسیہ بی بی اغوا ایسٹر برٹش پاکستانی کرسچیئن ایسوسی ایشن بھارت توہین توہین مذہب توہینِ رسالت خانیوال دہشتگردی روتھ فاؤ سانحہ یوحناآباد سندھ مردم شماری مندر ویسٹ انڈیز پوپ فرانسس پیر نور الحق قادری چرچ آف پاکستان چوہدری سرور ڈیرن سیمی کامران مائیکل کرپشن کرک کرکٹ گوجرانوالہ ہندو یوحنا آباد یوحنا آباد