افریقہ میں مسیحیت کا پھیلاؤ،سال2060تک 40فیصد مسیحی افریقہ سے ہوں گے

ایک حالیہ مطالعاتی رپورٹ کے مطابق سال 2060میں بین الاقوامی مسیحی آبادی میں سے 40فیصد آبادی افریقہ سے ہوگی۔ یہ مطالعاتی رپورٹ ایک امریکی ادارے PEWریسرچ سینٹر کی جانب سے سامنے آئی جسکے مطابق ہر 10میں سے 4مسیحی افریقہ سے ہوں گے۔
افریقہ میں مسیحی آبادی کے اضافے کے اعتبار سے سال2060میں عالمی مسیحی آبادی میں سے قریب40فیصد لوگ افریقہ سے وابستہ ہوں گے۔سال2015کی رپورٹ کے مطابق اس وقت عالمی مسیحی آبادی میں افریقہ سے تعلق رکھنے والوں کا تناسب قریب26فیصد ہے جو کہ سال2060 تک مسیحیت میں کثیر اضافے کے ساتھ 40فیصد تک پہنچ جائیگی۔ رپورٹ کے مطابق صرف مسیحی آبادی ہی میں اضافہ نہیں ہوگا بلکہ ساتھ ساتھ مسلم،ہندو ،بدھمت اور دیگر مذاہب کی آبادی بھی ان علاقوں میں آنے والے سالوں میں بڑھے گی۔