سپریٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) رضوان گوندل نے لاہور کے علاقے صدر میں قائم گرجا گھروں کی سکیورٹی سے متعلق علاقے کا دورہ کیا۔ اس وزٹ کے دوران صدر کے علاقے میں قائم گرجاگھروں کے سکیورٹی انتظامات کا بغور جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر انہیں پولیس اور ڈولفن فورس کی جانب سے بریفنگ بھی دی گئی۔
سپریٹنڈنٹ پولیس کو بریفنگ میں صدر میں قائم گرجاگھروں کی سکیورٹی کے حالات سے متعلق بتایا گیا کہ ڈالفن فورس اس علاقے میں خصوصی طور پر گرجا گھروں سے ملحقہ علاقوں میں گشت کرتی ہے۔ ایس پی کی جانب سے ڈالفن فورس کو مزید ہدایات جاری کیں گئیں کہ گرجا گھروں اور ان کے قریبی علاقوں میں گشت کرتے رہیں اور معاملات پر کڑی نگاہ رکھیں۔
مزید تاکید کرتے ہوئے انہوں نے پولیس اورڈالفن فورس کو احکامات دیئے کہ گرجا گھروں کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنائی جائے،اسکے علاوہ مسیحی برادری کی سلامتی کو یقینی بنانے کی ہدایات بھی دیں گئیں۔ گرجا گھروں کی سکیورٹی سے متعلق ایس پی رضوان گوندل نے حکام کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ گرجا گھروں کے داخلی راستوں پر والک تھرو گیٹس بھی لگے موجود ہیں،گرجا گھروں میں داخلے سے متعلق ڈولفن فورس اور پولیس ہر کسی کو چیک کریں۔
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین
ٹیگز
آرزو راجا کیس اغوا ایسٹر برٹش پاکستانی کرسچن ایسوسی ایشن برٹش پاکستانی کرسچیئن ایسوسی ایشن بنگلہ دیش بھارت توہین توہین مذہب توہینِ رسالت خانیوال خلیل طاہر سندھو دہشتگردی روتھ فاؤ زیادتی سانحہ یوحناآباد مردم شماری پاکستان مینارٹیز ٹیچرز ایسوسی ایشن پوپ فرانسس پیر نور الحق قادری چرچ آف پاکستان چوہدری سرور کامران مائیکل کرسمس کرپشن کرک گوجرانوالہ ہندو یوحنا آباد یوحنا آباد