چین دنیا میں جلد ہی مسیحی آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑا ملک بن جائے گا

چین میں مسیحیت کا پرچار بڑھتا جارہا ہے جس کے پیشِ نظر سال 2030تک دنیا کی سب سے زیادہ مسیحی آبادی ملکِ چین میں ہوگی۔چین میں مسیحیت کیخلاف کئی حکومتی کاروائیاں سرانجام پا رہی ہیں ،کئی گرجا گھر منہدم کردیئے گئے ہیں،کئی گرجاگھروں پر سے صلیبیں ہٹا دی گئی ہے اور کئی پادریوں سمیت عام مسیحیوں کو تشدد کا نشانہ بنانے اور حراست میں لینے کے واقعات رونما ہورہے ہیں۔ تاہم اس کڑی صورتحال میں بھی مسیحیت بڑھتی جارہی ہے اور جلد ہی دنیا کی سب سے زیادہ مسیحی آبادی اسی ملک سے ہوگی۔