بین الاقوامی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پوپ فرانسس سے ملاقات

اپنے غیر ملکی دوروں کے سلسلے کے تیسرے پڑاؤ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پاپائے اعظم فرانسس سے ملاقات کے لیے ویٹی کن پہنچے۔اس موقع پر نہ صرف ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ، بیٹی ایوانکا ٹرمپ اور داماد جیرڈ کشنر بلکہ سیکریٹری آف اسٹیٹ ریکس ٹلرسن اور قومی سلامتی کے مشیر ایچ آر میک ماسٹر بھی موجود تھے۔ویٹی کن کورٹ یارڈ میں آرک بشپ جارج گینسوین نے ٹرمپ خاندان کا استقبال کیا۔ویٹی کن آمد پر پورا ٹرمپ خاندان سیاہ رنگ کے لباس میں ملبوس تھا جبکہ ٹرمپ کی اہلیہ اور ان کی صاحبزادی نے ویٹی کن کی روایت کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے سر بھی جزوی طور پر ڈھانپ رکھے تھے۔ امریکی صدر کی اہم مشیر ہوپ ہکس نے بھی اس موقع پر سر پہ اسکارف لے رکھا تھا۔ واضح رہے کہ پاپائے اعظم سے ملاقات کے وقت خواتین کا اسکارف یا ‘مینٹیلا’ سے سر کو ڈھانپنا احترام کی علامت سمجھا جاتا ہے تاہم ویٹی کن میں سر ڈھانپنے کی اس روایت پر اب سختی سے عمل نہیں کیا جاتا۔ میلانیا جو کہ کاتھولک ہیں انہوں نے اس موقع پر پاپائے اعظم فرانسس سے درخواست کی کہ وہ ان کی روزری کو برکت سے نوازیں اور ہلکے پھلکے انداز میں کچھ باتیں بھی کیں۔ڈونلڈ ٹرمپ اور پاپائے اعظم فرانسس کے درمیان تحائف کا تبادلہ بھی ہوا۔
(آگاہی نیوز)

مزید خبریں

شیئر کریں
Close