اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ حکومت کی ترجیح رہی ہے:وزیراعظم نوازشریف

اسلام آباد: وزیر اعظم محمد نوا زشریف نے کہاہے کہ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ حکومت کی ہمیشہ ترجیح رہی ہے ‘ ملک میں بسنے والی تمام برادریوں کی بھرپور شرکت سے ہی خوشحالی ممکن ہے ‘ حکومت تمام برادریوں کے یکساں حقوق یقینی بنانے کیلئے پر عزم ہے۔ جمعرات کو مسلم لیگ(ن) کے صدر شام سندر ایڈوانی سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ حکومت کی ہمیشہ ترجیح رہی ہے۔ملک میں بسنے والی تمام برادریوں کی بھرپور شرکت سے ہی خوشحالی ممکن ہے۔ وزیر اعظم نے ملکی ترقی و خوشحالی کی منزل کے حصول میں اقلیتی برادری کے کردار کی تعریف کی۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت تمام برادریوں کے یکساں حقوق یقینی بنانے کیلئے پر عزم ہے۔ شام سندر ایڈوانی نے و زیر اعظم کو صوبہ سندھ میں اقلیتوں کے امور سے آگاہ کیا۔