پاکستان کی پہلی اوپرا سنگر سائرہ پیٹر جلد لندن میں پرفارم کریں گی

پاکستان کی پہلی اوپرا سنگر کا اعزاز پانے والی مسیحی گلوکارہ سائرہ پیٹر جلد لندن میں سولو پرفارم کریں گی۔سائرہ پیٹر بطور’صوفی اوپرا سنگر‘ اپنی شناخت بنا چکی ہیں اور اب لندن میں ہونے والے کانسرٹ میں شاہ عبد اللطیف بھٹائی کا کلام سنائیں گی ۔انہوں نے یورپ کے مختلف ملکوں میں پر فارم کرتے ہوئے صوفی پیغام کو عام کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔سائرہ کہتی ہیں کہ ان کا مشن صوفیوں کے امن و محبت کے پیغام کو دنیا بھر میں پھیلانا ہے۔سائرہ نے کہا کہ گزشتہ کئی برسوں سے انگلستان میں مقیم ہوں لیکن میرادل پاکستان کی محبت کے لیے دھٹرکتا ہے۔ میں خدا کی محبت پریقین رکھتی ہوں اوراس مقصدکو حاصل کرنے کے لیے موسیقی کے فروغ کا راستہ اپنایا، پاکستان میں موسیقی کا مستقبل روشن ہے پاکستانی گلوکار دنیا بھر میں منفرد پہنچان رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2018 میں نیا صوفی البم ریلیز کیا جائے گا۔