سابق وفاقی وزیر اور پاکستان مسلم لیگ (ق)اقلیتی ونگ کے مرکزی صدر اکرم مسیح گل نے کہا ہے کہ حکومت کے پاس غیر مسلموں کی فلاح وبہبود اور مذہبی آزادی کے تحفظ کیلئے کوئی ایکشن پلان نہیں ہے ۔ وہ گزشتہ روز بشپ یعقوب پال کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے سے خطاب کررہے تھے ۔انہوں نے بشب یعقوب پال کو پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت پر مبارکباد اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔اکرم مسیح گل نے کہا کہ موجودہ حکومت نے اپنے دور اقتدار میں مکمل طور پر اقلیتوں کو نظر انداز کیا ، مسیحی علاقوں میں ترقیاتی کام نہ ہونے کی وجہ سے لوگ مایوسی کا شکار ہیں ۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وفاقی وصوبائی بجٹ میں اقلیتوں کی فلاح وبہبود کیلئے 5فیصد کوٹہ ترقیاتی فنڈز مختصکرے تاکہ مسیحی علاقوں میں بھی ترقیاتی کام ہوسکیں ۔اکرم گل نے کہا کہ موجودہ حکمران ایک اسلامی ریاست میں غیر مسلموں کو میسر حقوق دینے سے بھی منکر ہے ، غیرمسلم عدم تحفظ کا شکار ہیں ۔انہوں نے زوردیا کہ حکومت سانحہ یوحنا آباد میں گرفتار مسیحوں کو فوراً رہا کرے ۔ اس موقع پر پرویز رفیق سابق ایم پی اے ، فادر ناصر گلفام ، سائمن ولیم جانسن ، پاسٹر سمین ، پاسٹر صدیق سندھو اور نعیم سندھو بھی موجود تھے۔ (آگاہی نیوز)
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین
ٹیگز
آرزو راجا کیس اغوا ایسٹر برٹش پاکستانی کرسچن ایسوسی ایشن برٹش پاکستانی کرسچیئن ایسوسی ایشن بنگلہ دیش بھارت توہین توہین مذہب توہینِ رسالت خانیوال خلیل طاہر سندھو دہشتگردی روتھ فاؤ زیادتی سانحہ یوحناآباد مردم شماری پاکستان مینارٹیز ٹیچرز ایسوسی ایشن پوپ فرانسس پیر نور الحق قادری چرچ آف پاکستان چوہدری سرور کامران مائیکل کرسمس کرپشن کرک گوجرانوالہ ہندو یوحنا آباد یوحنا آباد