مسیحی علاقوں میں منشیات کے استعمال کے خلاف مہم

لاہور: ڈرگ ایڈوائزری ٹریننگ سنٹر اور دی سالویشن آرمی چرچ مشترکہ طور پر لاہور سمیت15 دیگرشہروں میں مسیحی علاقوں میں منشیات استعمال کرنے کے خلاف مہم چلائیں گے۔اس دوران عوام کو منشیات کے استعمال سے ہونے والے نقصانات سے آگاہ کیا جائے گا۔ منشیات کی لت میں مبتلا افراد کو اس لعنت سے چھٹکارا حاصل کرنے کے طریقے اور مدد فراہم کی جائے گی۔سنٹر کے کنسلٹنٹ انسداد منشیات مہم سید ذوالفقار حسین کی زیرصدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مسیحی علاقوں میں نشے کے بڑ ھتے ہوئے افسوس ناک رحجان کی روک تھام کیلئے چرچوں کے سربراہوں ،یوتھ کے نمائندوں اور خواتین کو تربیت دے کر اس قابل بنایا جائے گا کہ وہ مقامی سطح پر منشیات جیسی لعنت سے اپنے علاقوں کو محفوظ بنانے میں مدد کر سکیں۔اس ٹریننگ میں منیشات کے عادی افراد کے علاوہ رضاکاروں کو بھی مفت ٹریننگ دی جائے گی۔ (آگاہی نیوز)