لاہور : وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق کامران مائیکل کا ڈاکٹروں کی مجرمانہ غفلت کے باعث عمرکوٹ کے مسیحی رہائیشی سینیٹری ورکر عرفان مسیح کی ہلاکت پر سخت نوٹس،میڈیا پر خبر نشر ہونے کے بعد رات گئے متعلقہ انتظامیہ اور لواحقین سے رابطہ کیا اور اس واقع پر برہمی کا اظہار کیا۔وفاقی وزیر کامران مائیکل نے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے اور علاقے کے ایس ایس پی کو فون پر ایف آئی آر کے اندراج اور ملزمان کیخلاف کاروائی کی ہدایت دی ہے۔
واقعے میں ملوث 6افراد اور ذمہ داران کیخلاف مقدمہ درج کرکے رات گئے پولیس تحویل میں لے لیا گیا۔کامران مائیکل نے مزید ہدایت جاری کی کہ ذمہ داروں کیخلاف ہونے والی پیش رفت سے انہیں لمحہ بہ لمحہ باخبر رکھا جائے،شہریوں کی حفاظت اور انکے حقوق کی فراہمی حکومت کا فرض ہے۔ ذرائع کیمطابق وفاقی وزیر لواحقین سے اظہارِ ہمدردی اور تعزیت کیلئے عرفان مسیح کے گھر بھی جائیں گے۔

ہمیں فالو کریں

تازہ ترین
- پوپ فرانسس سے اسرائیلی اور فسطینی خاندانوں کی ملاقاتیں
- راولپنڈی: امریکی وفد کا سینٹرل جیل اڈیالہ کا ہنگامی دورہ
- بھارتی ریاست منی پور کے مسیحی قبائل کا خودمختار حکومت قائم کرنے کا اعلان
- پوپ فرانسس کی ایک بار پھر اسرائیل اور فلسطین جنگ ختم کرنے کی اپیل
- میانوالی ائیر بیس حملے میں شہید ہونیوالے مسیحی افسر انیل یوسف کی تدفین
ٹیگز
آرزو راجا کیس آسیہ بی بی اغوا ایسٹر برٹش پاکستانی کرسچیئن ایسوسی ایشن بھارت توہین توہین مذہب توہینِ رسالت خانیوال دہشتگردی روتھ فاؤ سانحہ یوحناآباد سندھ مردم شماری مندر ویسٹ انڈیز پوپ فرانسس پیر نور الحق قادری چرچ آف پاکستان چوہدری سرور ڈیرن سیمی کامران مائیکل کرپشن کرک کرکٹ گوجرانوالہ ہندو یوحنا آباد یوحنا آباد