عمر کوٹ: گٹر صاف کرنے والے خاکروبوں میں سے ایک خاکروب عرفان مسیح کی ہلاکت اور تین خاکروبوں کی بیہوشی کے واقعے کا نوٹس خود پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے لے لیا اور سول ہسپتال عمر کوٹ کے ڈاکٹروں کیخلاف کاروائی کا احکام جاری کردیئے۔ جبکہ وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے ہلاک ہونے والے خاکروب عرفان مسیح کے ورثاء کیلئے 10لاکھ روپے اور ایک ملازمت دینے کا اعلان کردیا ہے۔ اسکے علاوہ بے ہوش ہونے والے تین خاکروبوں کیلئے دو لاکھ روپے معاوضہ دینے کا اعلان بھی کیا گیا۔
اس سلسلے میں صوبائی وزیر نواب تیمور تالپور نے متاثرین سے تعزیت کی اور وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے معاوضے کے طور پر مذکورہ رقم دینے کا بھی اعلان کیا۔معاملے کی تفتیش کیلئے دو رکنی کمیٹی قائم کردی ہے جو دو دن میں رپورٹ پیش کریں گے۔

ہمیں فالو کریں
تازہ ترین
- قبائلی ضلع کی پہلی مسیحی خاتون پولیس انچارج
- تشدد، انتہاپسندی اور اندھی جنونیت کیلئے مذہب کا استعمال بند کیا جائے: پوپ فرانسس
- جڑانوالہ: 10مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپوں کا سلسلہ جاری: آئی جی پنجاب
- ساہیوال: توہین مذہب کے الزام میں مسیحی نوجوان گرفتار
- جڑانوالہ میں متاثرہ مسیحی خاندانوں کو فی کس 20 لاکھ روپے دینے کا اعلان
ٹیگز
آرزو راجا کیس آسیہ بی بی اغوا ایسٹر برٹش پاکستانی کرسچیئن ایسوسی ایشن بھارت توہین توہین مذہب توہینِ رسالت خانیوال دہشتگردی روتھ فاؤ سانحہ یوحناآباد سندھ مردم شماری مندر ویسٹ انڈیز پوپ فرانسس پیر نور الحق قادری چرچ آف پاکستان چوہدری سرور ڈیرن سیمی کامران مائیکل کرپشن کرک کرکٹ گوجرانوالہ ہندو یوحنا آباد یوحنا آباد