,

پاکستانی سفارتی اہلکار کی پاکستانی مسیحی خاتون سے جنسی استحصال کی کوشش

مسیحی خیراتی اور وکالتی گروپ برٹش پاکستانی کرسچیئن ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا ہے کہ تھائی لینڈ میں پاکستانی ایمبیسی کے اہلکار نے پاکستانی مسیحی پناہ گزین سے جنسی استحصال کی کوشش کی۔ اہلکار جس کا نام ایاز بتایا گیا ہے نے مہرور اسحاق نامی پاکستانی پناہ گزین کو پاسپورٹ کی دوبارہ بحالی کیلئے جنسی طور پر ورغلانے کی کوشش کی،جس کی پاسپورٹ کی مدت مارچ میں ختم ہوچکی تھی۔
اس کیس کے بارے میں برٹش پاکستانی کرسچیئن ایسوسی ایشن کو علم ہوا تو اس اہلکار کیخلاف شکایت 25مئی 2017کو درج کرائی گئی اور مطالبہ کیا گیا کہ معاملے کی غیر جانبدارانہ تفتیش کی جائے جو کہ پاکستانی سفارتخانہ آنے والے تمام خواتین کے حق میں ہو۔ تاہم اس معاملے میں پاکستانی سفارتخانے اور برٹش پاکستانی کرسچیئن ایسوسی ایشن کی ملاقات متوقع ہے۔ پاکستانی سفارتخانے کے ایک اہلکار نے واضح کیا کہ مہرور اسحاق کی شکایت کا سنجیدگی سے نوٹس لیا گیا ہے ۔