منی سوٹا (ویب ڈیسک) فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے امریکا میں صومالی مہاجرین کے ساتھ افطار میں شرکت کی مارک زکربرگ نے امریکی ریاست منی سوٹا کے شہر منی پولس میں صومالی مہاجرین کے گھر پر افطاری کی تصویر فیس بک پر بھی پوسٹ کی اور لکھا کہ انہوں نے زندگی میں پہلی بار افطار کی تقریب میں شرکت کی ہے۔ انہوں نے اس موقع پر مہاجرین کی ہمت کو داد بھی دی اور کہا کہ بطور مہاجر آپ کو یہ معلوم نہیں ہوتا کہ کس ملک میں آپ کا آخری ٹھکانہ ہوگا۔مارک زکربرگ نے کہا کہ انہوں نے 26 برس مہاجر کیمپ میں گزارنے والے ایک شخص جو کہ اب امریکا میں مقیم ہے، یہ سوال کیا کہ کیا انہیں امریکا اپنے گھر جیسا لگتا ہے تو اس نے جواب دیا کہ گھر وہ جگہ ہوتی ہے جہاں آپ جو چاہیں وہ کرسکتے ہیں اور امریکا اپنے گھر جیسا لگتا ہے۔آخر میں مارک زکر برگ نے اپنے میزبانوں کا اس خوشگوار دعوت کے اہتمام کا شکریہ ادا کیا
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین
- قبائلی ضلع کی پہلی مسیحی خاتون پولیس انچارج
- تشدد، انتہاپسندی اور اندھی جنونیت کیلئے مذہب کا استعمال بند کیا جائے: پوپ فرانسس
- جڑانوالہ: 10مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپوں کا سلسلہ جاری: آئی جی پنجاب
- ساہیوال: توہین مذہب کے الزام میں مسیحی نوجوان گرفتار
- جڑانوالہ میں متاثرہ مسیحی خاندانوں کو فی کس 20 لاکھ روپے دینے کا اعلان
ٹیگز
آرزو راجا کیس آسیہ بی بی اغوا ایسٹر برٹش پاکستانی کرسچیئن ایسوسی ایشن بھارت توہین توہین مذہب توہینِ رسالت خانیوال دہشتگردی روتھ فاؤ سانحہ یوحناآباد سندھ مردم شماری مندر ویسٹ انڈیز پوپ فرانسس پیر نور الحق قادری چرچ آف پاکستان چوہدری سرور ڈیرن سیمی کامران مائیکل کرپشن کرک کرکٹ گوجرانوالہ ہندو یوحنا آباد یوحنا آباد