لاہور: مصدقہ اطلاعات کے مطابق 15جون کو لاہور میں ایک مسیحی بائی سائیکل مکینک کو گاہک سے خدمت کے عوض رقم کے تنازع کے بعد توہین مذہب کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔انسانی حقوق کے کارکن نیپولیَن قیوم نےبتایا ہے کہ لاہور کے گرین ٹاؤن کے علاقے مریم کالونی کے رہائشی اشفاق مسیح شہر کے مضافات میں ریپیئر شاپ پر کام کر رہا تھا جس دوران اس نے اسی علاقے کے ایک رہائشی محمد اشفاق کی بائی سائیکل کی مرمت کی۔نیپولیَن قیوم نے کہا کہ دونوں کے درمیان اس وقت تلخ کلامی ہوئی جب اشفاق مسیح نے 40 روپے کا مطالبہ کیا جس پر محمد اشفاق نے اشفاق مسیح سے پیسے کم کرنے کی درخواست کی کیونکہ وہ غریب شخص تھا۔نیپولیَن قیوم کے مطابق دونوں کے درمیان تلخ کلامی اس وقت بڑھی جب اشفاق مسیح نے محمد اشفاق کو یہ کہتے ہوئے پیسے کم کرنے سے انکار کیا کہ وہ خود بھی ایک غریب شخص ہے اور اسے بھی پیسوں کی ضرورت ہے۔انسانی حقوق کے کارکن نے دعویٰ کیا کہ دونوں کے درمیان تلخ کلامی پر جب وہاں مجمع اکٹھا ہوا تو اس دوران چند نامعلوم افراد نے اشفاق مسیح پر توہین مذہب کا الزام لگایا جس نے صورتحال کو مزید بگاڑ دیا۔صورتحال بگڑنے پر پولیس کو طلب کیا گیا جس نے موقع پر پہنچ کر اشفاق مسیح کو گرفتار کرکے گرین ٹاؤن پولیس اسٹیشن منتقل کردیا۔اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) گرین ٹاؤن پولیس اسٹیشن وسیم اختر نے اشفاق مسیح کے خلاف گستاخی کا مقدمہ درج کرنے کی تصدیق کی۔مقدمے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ (آگاہی نیوز)
ہمیں فالو کریں

تازہ ترین
- پوپ فرانسس سے اسرائیلی اور فسطینی خاندانوں کی ملاقاتیں
- راولپنڈی: امریکی وفد کا سینٹرل جیل اڈیالہ کا ہنگامی دورہ
- بھارتی ریاست منی پور کے مسیحی قبائل کا خودمختار حکومت قائم کرنے کا اعلان
- پوپ فرانسس کی ایک بار پھر اسرائیل اور فلسطین جنگ ختم کرنے کی اپیل
- میانوالی ائیر بیس حملے میں شہید ہونیوالے مسیحی افسر انیل یوسف کی تدفین
ٹیگز
آرزو راجا کیس آسیہ بی بی اغوا ایسٹر برٹش پاکستانی کرسچیئن ایسوسی ایشن بھارت توہین توہین مذہب توہینِ رسالت خانیوال دہشتگردی روتھ فاؤ سانحہ یوحناآباد سندھ مردم شماری مندر ویسٹ انڈیز پوپ فرانسس پیر نور الحق قادری چرچ آف پاکستان چوہدری سرور ڈیرن سیمی کامران مائیکل کرپشن کرک کرکٹ گوجرانوالہ ہندو یوحنا آباد یوحنا آباد