لاہور:سکھ مذہب کے روحانی پیشواء مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کی تقریبات میں شرکت کے لیے بھارت سے سکھ یاتری خصوصی ٹرین کے ذریعے 28جو ن کو پاکستان پہنچیں گے جہاں پر متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین محمد صدیق الفاروق ،ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز محمد طارق خان اور دیگر اعلیٰ افسر انکا استقبال کریں گے۔علاوہ ازیں دنیا کے دیگر ممالک سے بھی سکھ یاتری ان تقریبات میں شرکت کے لئے پاکستان آئیں گے۔ متروکہ وقف املاک بورڈ نے مہمانوں کی رہائش ،سکیورٹی اور سفری سہولیات سمیت دیگر تما م ضروری انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔شیڈول کے مطابق سکھ یاتری28جون کو واہگہ بارڈرسے کلیئرنس کے بعد گردوارہ ڈیرہ صاحب لاہور میں قیام کریں گے جہاں پر 29جون کو مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کی مرکزی تقریب منعقد ہو گی ۔30جون کو گرودوارہ روہڑی صاحب ایمن آباد اور گرودوارہ دربار صاحب کرتار پور یاترا کے بعد واپس لاہور آئیں گے ۔یاتری 2جولائی کواسپیشل ٹرین کے ذریعے لاہور سے گردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال جائیں گے ۔4جولائی کو حسن ابدال سے جنم استھان ننکانہ صاحب آئیں گے۔ یہاں ایک دن قیام کے بعد گورودوارہ سچا سودا فاروق آباد روانہ ہو جائیں گے جہاں یاتراکر نے کے بعد ننکانہ صاحب واپس آئیں گے ۔بھارت سے آئے سکھ یاتری 7جولائی کو ننکانہ سے اسپیشل ٹرین کے ذریعے بذریعہ واہگہ بارڈر واپس چلے جائیں گے۔
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین
- قبائلی ضلع کی پہلی مسیحی خاتون پولیس انچارج
- تشدد، انتہاپسندی اور اندھی جنونیت کیلئے مذہب کا استعمال بند کیا جائے: پوپ فرانسس
- جڑانوالہ: 10مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپوں کا سلسلہ جاری: آئی جی پنجاب
- ساہیوال: توہین مذہب کے الزام میں مسیحی نوجوان گرفتار
- جڑانوالہ میں متاثرہ مسیحی خاندانوں کو فی کس 20 لاکھ روپے دینے کا اعلان
ٹیگز
آرزو راجا کیس آسیہ بی بی اغوا ایسٹر برٹش پاکستانی کرسچیئن ایسوسی ایشن بھارت توہین توہین مذہب توہینِ رسالت خانیوال دہشتگردی روتھ فاؤ سانحہ یوحناآباد سندھ مردم شماری مندر ویسٹ انڈیز پوپ فرانسس پیر نور الحق قادری چرچ آف پاکستان چوہدری سرور ڈیرن سیمی کامران مائیکل کرپشن کرک کرکٹ گوجرانوالہ ہندو یوحنا آباد یوحنا آباد