جرمنی میں پناہ کے حصول کے لئے 14 ہزار سے زائد پاکستانیوں نےدرخواستیں دائر کر دی ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق جرمنی کے وفاقی دفتر برائے تارکین وطن و مہاجرت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اس سال کے آغاز سے لے کر مئی کے آخر تک 14 ہزار سے زائد پاکستانی تارکین وطن کی پناہ کی درخواستوں پر فیصلے کیے گئےہیں۔ ان 5 ماہ کے دوران 14 ہزار میں سے محض 519 پاکستانی شہریوں کو جرمنی میں رہنے کی اجازت دی گئی جبکہ باقی تمام پاکستانیوں کی پناہ کی درخواستیں مسترد کر دی گئیں۔یوں اس برس پاکستانی شہریوں کو جرمنی میں پناہ دئیے جانے کی شرح اب تک صرف تین اعشاریہ سات فیصد رہی ہے جو کہ گزشتہ برس کی نسبت کچھ زیادہ ہے لیکن اس سے پہلے کے برسوں کی نسبت کافی کم ہے۔
