گوجرانوالہ: وزیراعظم نواز شریف کے معاون خصوصی بیرسٹر ظفر اﷲ کی طرف سے متنازعہ بیان پر مسیحی برادری نے سی پی او آفس کے باہر احتجاج کیا اورشدید نعرہ بازی کی۔مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ بیرسٹر ظفر اﷲ کے خلاف 295سی کے تحت مقدمہ درج کیا جائے ورنہ احتجاج کا دائرہ وسیع کردیا جائیگا۔ مظاہرین میں یوجین جان، پاسٹر عابد اے ڈی، بابو امداد، بابو یوسف، بابو قیصر غوری، بابو شوکت، نعیم بھٹی، چودھری ڈیوڈ ولیم، بابر پہلوان اور دیگر شامل تھے۔اس موقعہ پرمقررین نے کہا کہ محض اپنا مئوقف ٹھوس ثابت کرنے اور اپنے بیان کو وزن دار بنانے کے لئے یسوع مسیح سے کسی مشابہت ظاہر کرنا گستاخانہ عمل ہے۔بیرسٹر ظفراللہ کو اس پر یشیمانی کا اظہار کرنا چاہیے اور معافی مانگنا چاہیے۔
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین
ٹیگز
آرزو راجا کیس اغوا ایسٹر برٹش پاکستانی کرسچن ایسوسی ایشن برٹش پاکستانی کرسچیئن ایسوسی ایشن بنگلہ دیش بھارت توہین توہین مذہب توہینِ رسالت خانیوال خلیل طاہر سندھو دہشتگردی روتھ فاؤ زیادتی سانحہ یوحناآباد مردم شماری پاکستان مینارٹیز ٹیچرز ایسوسی ایشن پوپ فرانسس پیر نور الحق قادری چرچ آف پاکستان چوہدری سرور کامران مائیکل کرسمس کرپشن کرک گوجرانوالہ ہندو یوحنا آباد یوحنا آباد