بیرسٹر ظفراللہ نے معافی نہ مانگی تو ملک گیر احتجاج کریں گے:جے سالک

اسلام آباد: کنوینئر ورلڈ منارٹی ایلائنس اور آرگنائزر عوامی مسیحا پارٹی سابق وفاقی وزیر جے سالک نے کہا ہے کہ اگر وزیر اعظم کے معاون خصوصی بیرسٹر ظفر اللہ نے اپنے ریمارکس پر معافی نہ مانگی تو ہم ملک گیر احتجاج کریں گے۔بیرسٹر ظفر اللہ نے کرپٹ اور متنازعہ شخصیت کومقدس ہستی یسوع مسیح کے ساتھ ملایا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس بیان سے ملک میں نفرت اور انتشار پھیلنے کا بھی خدشہ ہے۔ بیرسٹر ظفر اللہ کو چاہیے کہ وہ پی آئی ڈی میں پریس کانفرنس کرکے قوم سے معافی مانگیں۔