,

سوشل میڈیا پر آسیہ بی بی کے خاندان کی مالی مدد کیلئے مہم شروع

Asia Bibi Family in Pakistan

سوشل میڈیا پر شہید سلمان تاثیرکی بیٹی سارہ تاثیر کی جانب سے ایک ٹویٹ شیئر کیا گیا جس میں انہوں نے آسیہ بی بی کے خاندان کو روزمرہ کی گزر بسر کیلئے فنڈنگ جمع کرکے رکشہ مہیا کیا ہے تاکہ خاندان باعزت طریقے سے روزی کما سکے


مزید اپنے ٹویٹر پیغام میں انکا کہنا تھا کہ جیسا کہ آپ تصور کرسکتے ہیں کہ خاندان اپنی زندگی کو مسلسل درپیش خطرات کے باعث کوئی نوکری کرنے میں ناکام رہا ہے،یہ رکشہ سے خاندان کیلئے آزاد ذریعہ معاش کا باعث بنے گا۔


سارہ تاثیر کی جانب سے اس کارِخیر میں حصہ لینے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا گیااور اس حوالے سے انہوں نے سوشل میڈیا پر جلد ایک مہم کے آغاز کے بارے میں بھی بات کی۔


آسیہ بی بی پاکستانی مسیحی خاتون ہیں جس پر اسکے ساتھ کام کرنے والوں کی جانب سے 2009میں مبینہ طور پر توہینِ رسالت کا الزام عائد کیا گیا جس کے بعد اس حراست میں لے لیا گیا اور تاحال جیل کی سلاخوں کے پیچھے ایک مظلوم فریادی کے طور پر اپنی بے گناہی اور کیس کی سماعت سننے کی التجا کر رہی ہے ۔