سسٹرڈاکٹرروتھ فاؤ کی مسیحی جنازہ کی رسومات آج 11 بجے سینٹ پیٹرکس کیتھیڈرل صدر میں ادا کی جائیں گی اور تدفین مسیحی قبرستان باالمعروف ”گورا قبرستان“ میں کی جائے گی۔ پاک فوج کے دستوں نے سیکورٹی کے لئے دستے تعینات کردئیے ہیں۔ کیتھیڈرل اور قبرستان کے اطراف میں سخت سیکورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔
پولیس، رینجرز اور ملٹری پولیس کی جانب سے تہرا سیکورٹی حصار قائم کردیا گیا ہے۔اعلیٰ سول و فوجی حکام کے علاوہ صدر مملکت ممنون حسین، وفاقی وزراء، صوبائی وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ اور ان کی کابینہ کے اراکین کے علاوہ اراکین پارلمنٹ کی شرکت متوقع ہے۔ سینٹ پیٹرکس میں ادا کی جانے والی خصوصی پاک ماس کی قیادت آرچ بشپ جوزف کوٹس کریں گے جبکہ کے ان کے ہمراہ آرچ بشپ (ایمریطس)ایورسٹ پنٹو، وکرجنرل فادر صالح ڈائیگو بھی ہونگے۔
عبادت میں آرچ ڈایوسیس کے کاہن، راہبانہ جماعتوں کے اراکین اور راہبات سمیت مومنین کی بڑی تعداد بھی شریک ہوگی۔ سینٹ پیٹرکس کیتھیڈرل کے ریکٹر فادر ماریو روڈریگس انتظامات کی نگرانی کررہے ہیں۔ انہوں نے بتایا ہے کہ نمازجنازہ میں کثیر تعداد کی آمد کے پیش نظر پارکنگ کا اہتمام سینٹ جوزف کانونٹ میں کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سخت سیکورٹی انتظامات کی وجہ سے مومنین براہ مہربانی اپنے ہمراہ اصل قومی شناختی کارڈ ضرور لائیں اور موبائل فونز لانے سے گریز کریں۔ انہوں نے بتایا کہ کیتھیڈرل کے باہر پولیس و ملٹری پولیس تعینات ہوگی اس کے علاوہ پیرش کے سیکورٹی پر مامور رضاکار بھی مدد کے لئے مرکزی دروازے پر موجود ہونگے۔اندر داخلے پر میٹل ڈٹیکٹر سے چیکنگ ہوگی اور لوگوں کو واک تھرو گیٹ سے گذارا جائے گا۔ مومنین کی سہولت کے لئے دو بڑی اور ایک چھوٹی اسکرین لگائی جارہی ہے جس پر نماز جنازہ براہ راست نشر ہوگی
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین
ٹیگز
آرزو راجا کیس اغوا ایسٹر برٹش پاکستانی کرسچن ایسوسی ایشن برٹش پاکستانی کرسچیئن ایسوسی ایشن بنگلہ دیش بھارت توہین توہین مذہب توہینِ رسالت خانیوال خلیل طاہر سندھو دہشتگردی روتھ فاؤ زیادتی سانحہ یوحناآباد مردم شماری پاکستان مینارٹیز ٹیچرز ایسوسی ایشن پوپ فرانسس پیر نور الحق قادری چرچ آف پاکستان چوہدری سرور کامران مائیکل کرسمس کرپشن کرک گوجرانوالہ ہندو یوحنا آباد یوحنا آباد