ڈاکٹرروتھ فاؤ کے مسیحی جنازہ و تدفین کے انتظامات مکمل ہوگئیے ہیں۔ ڈاکٹرروتھ فاؤ کا جسد خاکی سرکاری انتظامات کے تحت ماری ایڈیلیڈ لیپروسی سینٹر پہنچادیا گیا جہاں سے اسے مسیحی جنازہ کی رسومات کی ادائیگی کے لئے سینٹ پیٹرکس منتقل کیا جائے گا۔اس موقعہ پر ایم ایل سی کی فضا سوگوار ہے۔
ڈاکٹر فاؤ کے ساتھ کام کرنے والا عملہ افسردگی کے عالم میں اشکبار ہے اور ان کو یہاں سے آخری دیدار کے بعد الوداع کہے گا۔دریں اثناءسٹی پولیس نے ڈاکٹر روتھ فاؤ کی تدفین کے سلسلہ میں ٹریفک پلان جاری کردیا جس کے مطابق ایم اے ایل سی سے ان کے جسد خاکی کی سینٹ پیٹرکس منتقلی اور مسیحی جنازہ کی رسومات کی ادائیگی کے دوران شاہراہ عراق بند رہے گی۔ گورا قبرستان تدفین کے موقعہ پرشاہراہ فیصل ریجنٹ پلازہ سے بندرکھی جائے گی۔ ڈاکٹر فاؤ کو ان کی خواہش کے مطابق سرخ رنگ کے کفن میں کفنایا گیا ہے۔ ڈاکٹرروتھ فاؤ کی سرکاری اعزاز کے ساتھ تدفین میں صدر مملکت ممنون حسین، وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ، کورکمانڈر کراچی لیفٹننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا اور ڈی جی رینجر میجر جنرل سعید شریک ہونگے۔
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین
ٹیگز
آرزو راجا کیس اغوا ایسٹر برٹش پاکستانی کرسچن ایسوسی ایشن برٹش پاکستانی کرسچیئن ایسوسی ایشن بنگلہ دیش بھارت توہین توہین مذہب توہینِ رسالت خانیوال خلیل طاہر سندھو دہشتگردی روتھ فاؤ زیادتی سانحہ یوحناآباد مردم شماری پاکستان مینارٹیز ٹیچرز ایسوسی ایشن پوپ فرانسس پیر نور الحق قادری چرچ آف پاکستان چوہدری سرور کامران مائیکل کرسمس کرپشن کرک گوجرانوالہ ہندو یوحنا آباد یوحنا آباد