لاہورکی کوٹ لکھپت جیل میں سانحہ یوحنا آباد میں 2 افراد کو زندہ جلانے کا ملزم پرسرار طور پر ہلاک ہو گیا ہے۔جیل پولیس حکام کے مطابق گزشتہ روز قیدی اندریاس غلام جوکہ سانحہ یوحنا آباد میں حافظ ندیم اور بابر نامی شہریوں کو زندہ جلانے کے جرم میں سزا کاٹ رہا تھاہلاک ہوگیا۔ذرائع کے مطابق جیل میں ایک روز قبل مذکورہ قیدی کی اچانک طبیعت خراب ہو نے پر اسے ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا۔
جیل حکام نے لاش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔اندریاس غلام کی موت کی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے۔ اسپتال کے شعبہ میڈیکو لیگل سے منسلک عملہ کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اس کی موت کی وجہ نہیں بتائی گئی ہے بلکہ اس کو مرنے والے کے جسم کے اجزاء کے کیمیائی معائنہ کی رپورٹ آنے پر تعین کرکے بیان کیا جائے گا۔
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین
ٹیگز
آرزو راجا کیس اغوا ایسٹر برٹش پاکستانی کرسچن ایسوسی ایشن برٹش پاکستانی کرسچیئن ایسوسی ایشن بنگلہ دیش بھارت توہین توہین مذہب توہینِ رسالت خانیوال خلیل طاہر سندھو دہشتگردی روتھ فاؤ زیادتی سانحہ یوحناآباد مردم شماری پاکستان مینارٹیز ٹیچرز ایسوسی ایشن پوپ فرانسس پیر نور الحق قادری چرچ آف پاکستان چوہدری سرور کامران مائیکل کرسمس کرپشن کرک گوجرانوالہ ہندو یوحنا آباد یوحنا آباد